QR CodeQR Code

گوانتانا موبے سے 15 قیدی متحدہ عرب امارات منتقل

16 Aug 2016 19:41

اسلام ٹائمز: امریکی صدر براک اوباما کے دور میں کسی ایک دن میں گوانتاناموبے کے حراستی مرکز سے منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے گوانتانا موبے کے عقوبت خانے سے 15 قیدی متحدہ عرب امارات بھیجنے کی تصدیق کی ہے۔  امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوانتانا موبے کی جیل میں گزشتہ کئی برسوں سے قید مزید 15 قیدیوں کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔ یو اے ای بھجوائے گئے قیدیوں میں سے 12 یمنی جب کہ 3 افغان شہریت کے حامل ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما کے دور میں کسی ایک دن میں گوانتاناموبے کے حراستی مرکز سے منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق رہا کئے گئے قیدیوں پر کسی طرح کا فرد جرم عائد نہیں کیا گیا تھا اور امریکا کی 6ایجنسیوں پر مشتمل ایک بورڈ نے معمول کے جائزے کے بعد اُن کی اس حراستی مرکز سے رہائی کی منظوری دی تھی۔ کیوبا میں قائم اب اس حراستی مرکز میں قیدیوں کی تعداد 61 رہ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 560990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/560990/گوانتانا-موبے-سے-15-قیدی-متحدہ-عرب-امارات-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org