0
Tuesday 16 Aug 2016 17:09

ایران کے مغربی شہر کرمانشاہ میں داعش کا ایک اور نیٹ ورک تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک متعدد گرفتار

ایران کے مغربی شہر کرمانشاہ میں داعش کا ایک اور نیٹ ورک تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک متعدد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے انٹیلی جینس اداروں نے ملک میں داخل ہونے والے داعش کے ایک جتھے کا پتہ لگانے کے بعد اس کے چار ارکان کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایران کے وزیر انٹیلی جینس سید محمود علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کا ایک گروہ اپنے علاقائی سرغنہ کی سرکردگی میں ایران میں داخل ہوا تھا، تاہم انٹیلی جینس اداروں نے اس کا پتہ لگانے کے بعد اس کے چار ارکان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داعشی دہشت گردوں کا یہ گروہ ملک کے پرہجوم اور مذہبی مقامات پر بیک وقت کئی دہشت گردانہ حملے کرنا چاہتا تھا۔ ایران کے وزیر انٹیلی جینس نے بتایا کہ ایک پیچیدہ اور خفیہ کارروائی کے دوران اس گروہ کے چار دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، خودکش جیکٹیں، ہینڈ گرینیڈ اور مواصلاتی رابطے کے آلات برآمد ہوئے ہیں۔ ایران کے وزیر انٹیلی جینس نے اس کارروائی میں مغربی ایران کے عوام کے موثر اور بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام، فوج اور پولیس کے باہمی تعاون کے نتیجے میں اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی مکروہ سازش ایک بار پھر ناکام بنا دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 561041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش