0
Wednesday 17 Aug 2016 12:03

سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے بغیر قائد اور اقبال کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر عارف سلیم عارف

سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے بغیر قائد اور اقبال کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر عارف سلیم عارف
اسلام ٹائمز۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آباد ریجنل کے آفس میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ریجنل سروسز اسلام آباد ڈاکٹر عارف سلیم عارف نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ تعلیم اور تحقیق کے میدان میں اپنا لوہا منوائیں، تاکہ ملک ترقی کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے نہ بڑھے تو ترقی کا وہ خواب کیسے شرمندہ تعبیر ہو گا، جو قائد ؒ اور اقبالؒ نے دیکھا تھا۔ فیصل آباد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجینل آفس میں منعقد ہونے والی جشن آزادی کی تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبید اسلم، ماہر تعلیم ارشد بندیشہ، پرنسپل سائنس کالج سمن آباد نذر لطیف بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 561083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش