0
Wednesday 17 Aug 2016 12:23

قوم متحد ہو کر غیر آئینی حکمرانوں سے اپنا حق واپس چھین لے، سید ہدایت رسول قادری

قوم متحد ہو کر غیر آئینی حکمرانوں سے اپنا حق واپس چھین لے، سید ہدایت رسول قادری
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا، 20 اگست کو فیصل آباد سمیت ملک بھر کی شاہراہیں اس بات کی گواہی دیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ قوم متحد ہو کر غیر آئینی حکمرانوں سے اپنا حق واپس چھین لے۔ فیصل آباد میں تحریک منہاج القرآن کی ضلعی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقامی امیر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قوتیں ظالم، بدعنوان حکومت اور لوٹ کھسوٹ پر مبنی نظام سے 19 کروڑ عوام کی جان چھڑوا کر اپنے سیاسی گناہوں کا کفارہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں معصوم شہریوں کو شہید کرنے والے سن لیں، قصاص سے کم پر کوئی بات نہیں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 561085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش