0
Wednesday 17 Aug 2016 17:20

پاکستانی قوم مودی کی بلوچستان کیلئے ہرزہ سرائی ہرگز برداشت نہیں کریگی، بلاول بھٹو

پاکستانی قوم مودی کی بلوچستان کیلئے ہرزہ سرائی ہرگز برداشت نہیں کریگی، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان جمہوری پاکستان کا لازمی حصہ ہے اور ہمارے اندرونی معاملات میں بھارتی وزیراعظم کو مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان اور گلگت بلتستان سے متعلق بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور پاکستانی قوم کو اکسانے کے مترادف ہے، مودی کے پاکستان میں یار ہو سکتے ہیں، لیکن پاکستانی قوم مودی کی بلوچستان کیلئے ہرزہ سرائی ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان جمہوری پاکستان کا لازمی حصہ ہے اور ہمارے اندرونی معاملات میں بھارتی وزیراعظم کو مداخلت کا کوئی اختیار نہیں، ہم خود مختار قوم ہیں اور ہر صورت اپنی خودمختاری برقرار رکھیں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مودی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پردہ ڈالنے کیلئے پاکستان پر بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی کا الزام لگایا تھا، اور پھر اپنے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر انہوں نے ہرزہ سرائی کی تھی کہ بلوچستان کی بات کرنے پر وہاں کے لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 561132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش