QR CodeQR Code

فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ڈی جی خان، گوجرانوالا ڈویژن کیلئے ہائیکورٹ میں خصوصی بنچ بنانے کا فیصلہ

18 Aug 2016 15:34

اسلام ٹائمز: جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور ڈی جی خان کے سائلین کے لئے ہائیکورٹ میں ہی سپیشل بنچز تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، مقدمات کی جو کاز لسٹ جاری کریں گے، ان کی سماعت ہر صورت اسی روز ہو گی، کوئی کیس بغیر کارروائی کے ملتوی نہیں ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں 5 ڈویژن کے سائلین کے کیسز سننے کے لئے سپیشل بنچز کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور ڈی جی خان کے سائلین کے لئے ہائیکورٹ میں ہی سپیشل بنچز تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، تشکیل دئیے گئے سپیشل بنچ صرف ان ہی ڈویژن کے سائلین کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ہائیکورٹ کے سپیشل بنچز فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژن کے مقدمات کی جو کاز لسٹ جاری کریں گے، ان کی سماعت ہر صورت اسی روز ہو گی، کوئی کیس بغیر کارروائی کے ملتوی نہیں ہو گا۔ وکلا کا کہنا ہے کہ علاقائی بنچز کے معاملے اور سائلین کو انصاف کی فراہمی کیلئے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔


خبر کا کوڈ: 561415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/561415/فیصل-آباد-سرگودھا-ساہیوال-ڈی-جی-خان-گوجرانوالا-ڈویژن-کیلئے-ہائیکورٹ-میں-خصوصی-بنچ-بنانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org