QR CodeQR Code

بلوچستان کے مختلف شہروں میں نریندر مودی کیخلاف احتجاج

18 Aug 2016 19:57

اسلام ٹائمز: کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، نوشکی، چاغی، چمن ، خضدار اور دیگر شہروں میں عوام کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان سے متعلق بیان کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔  کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، نوشکی، چاغی، چمن ، خضدار اور دیگر شہروں میں عوام کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ آل پارٹیز کے زیر اہتمام دالبندین میں ریلی نکالی گئی جب کہ شرکا ریلی نے نریندر مودی کے پتلے اور بھارتی پرچم نذر آتش کئے اور شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی بلند کئے۔ اسی طرح بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں بھی شہریوں کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور انہوں نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کے پتلے اور بھارتی پرچم نذر آتش کئے۔

چمن میں بھی شہریوں کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کے بلوچستان سے متعلق بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں اپنے بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کی وجہ سرحد پار پاکستان سے ہونے والی دہشت گردی ہے اور اب پاکستان کو بھی بلوچستان اورآزاد کشمیر میں مبینہ زیادتیوں کے لیے دنیا کے سامنے جواب دینا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 561466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/561466/بلوچستان-کے-مختلف-شہروں-میں-نریندر-مودی-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org