QR CodeQR Code

دہشتگردی کیخلاف نظریاتی ضرب عضب کی ضرورت ہے، پرویز رشید

19 Aug 2016 00:27

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں ہونیوالی ندائے ملت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ دنیا دو مختلف سوچوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ ایک تبلیغ کی جبکہ دوسری ہتھیار اور نفرت کی سوچ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں دہشتگردی کیخلاف نظریاتی ضرب عضب کی ضرورت ہے۔ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہونیوالی دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ امریکی صدارتی امیدوار مسلمانوں کے نام پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ہونیوالی ندائے ملت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ دنیا دو مختلف سوچوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ ایک تبلیغ کی جبکہ دوسری ہتھیار اور نفرت کی سوچ ہے۔ دہشت گردوں نے دنیا میں مسلمانوں کو بدنام کیا۔ جن لوگوں نے مسجد نبوی پر حملہ کیا وہ شیطان ہیں۔ پرویز رشیدنے مزید کہا کہ امریکہ میں دو بڑی جماعتوں کے نامزد امیدوار مسلمانوں کے نام پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ مسلمانوں کے حق میں بولنے پر ڈیموکریٹ پارٹی کی ہیلری کلنٹن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔


خبر کا کوڈ: 561530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/561530/دہشتگردی-کیخلاف-نظریاتی-ضرب-عضب-کی-ضرورت-ہے-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org