0
Friday 19 Aug 2016 06:58

بلوچستان، ہرنائی میں ایک گھر پر فائرنگ, باپ بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک

بلوچستان، ہرنائی میں ایک گھر پر فائرنگ, باپ بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے، جبکہ 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایک گھر پر فائرنگ کی گئی ہے، جس کے باعث 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ فائرنگ میں زخمی 2 افراد کو طبی امداد لے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ملزمان کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 561545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش