QR CodeQR Code

کراچی میں بچوں اور لڑکیوں کے اغوا کی خبریں بے بنیاد ہیں، پولیس

19 Aug 2016 12:42

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں ترجمان کراچی پولیس نے کہا کہ ایسی خبروں اور افواہوں کو بدنیتی سے پھیلایا جا رہا ہے، تاكہ والدین كے ذہنوں میں خوف پیدا كیا جائے، ان افواہوں کا مقصد ہے کہ حالیہ دنوں میں پولیس اور رینجرز كی كراچی میں امن كو فروغ دینے كی كاوشوں كو دھند لایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان کراچی پولیس نے شہر سے بچوں اور لڑکیوں کے اغوا کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افواہیں بدنیتی پر مبنی ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔ كراچی پولیس كے ترجمان كی جانب سے کہا گیا ہے كہ شہر کراچی سے بچوں اور نوجوان لڑکیوں کے اغوا کی خبروں میں كوئی صداقت نہیں، اس طرح کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں، جن میں بچوں اور نوجوان لڑكیوں كو اغوا اور زیادتی كے بعد قتل كركے لاشوں كا پوش علاقوں سے برآمد ہونا ہے، ایسی خبروں اور افواہوں کو بدنیتی سے پھیلایا جا رہا ہے، تاكہ والدین كے ذہنوں میں خوف پیدا كیا جائے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان افواہوں کا مقصد ہے کہ حالیہ دنوں میں پولیس اور رینجرز كی كراچی میں امن كو فروغ دینے كی كاوشوں كو دھند لایا جائے۔ واضح رہے کہ لاہور میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں بھی بچوں کے اغوا کی خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 561569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/561569/کراچی-میں-بچوں-اور-لڑکیوں-کے-اغوا-کی-خبریں-بے-بنیاد-ہیں-پولیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org