0
Friday 19 Aug 2016 15:04

لاہور، چین سے آنیوالے مسافر کے سامان سے جاسوسی کے آلات برآمد، تحقیقات شروع

لاہور، چین سے آنیوالے مسافر کے سامان سے جاسوسی کے آلات برآمد، تحقیقات شروع
اسلام ٹائمز۔ لاھور ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جاسوسی کیلئے استعمال ہونیوالی مشکوک عینک اور دیگر اہم آلات ضبط کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے چائنہ سے لاہور پہنچنے والے بھکر کے رہائشی مسافر محمد ابوبکر کے سامان سے عینک اور جاسوسی کا دیگر سامان برآمد کیا۔ پاکستان میں وزارت دفاع سمیت حساس اداروں کی جانب سے جاسوسی کیلئے استعمال ہونیوالی اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد ہے۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایسی اشیاء کو کلئیر قرار نہ دینے کے باعث عینک اور دیگر آلات کو ضبط کیا گیا ہے۔ بھکر کے رہائشی مسافر ابوبکر کے سامان سے جاسوس عینک سمیت دیگر مشکوک سامان بھی برآمد ہوا تھا جسے کے بعد کسٹمز حکام نے مسافر ابوبکر کا تمام سامان ضبط کر لیا۔ دوسری جانب سکیورٹی اداروں نے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوبکر کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ چین سے جاسوسی کا سامان تنظیم کی قیادت کی ہدایت پر ہی لایا تھا تاہم سکیورٹی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد تفصیلات سامنے آئیں گی۔ 
خبر کا کوڈ : 561577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش