0
Friday 19 Aug 2016 19:56

ملتان اور ڈی جی خان میں تحریک قصاص احتجاجی دھرنے کا شیڈول تبدیل، ملتان میں 27 اور ڈی جی خان میں 25 اگست کو ہوگا

ملتان اور ڈی جی خان میں تحریک قصاص احتجاجی دھرنے کا شیڈول تبدیل، ملتان میں 27 اور ڈی جی خان میں 25 اگست کو ہوگا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے ترجمان رائو محمد عارف رضوی کے مطابق تحریک قصاص کے سلسلے میں ملتان اور ڈی جی خان میں 20 اگست کواحتجاجی مارچ اور دھرنے کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق اب ڈی جی خان میں 25 اگست اور ملتان میں 27 اگست کو احتجاجی مارچ اور دھرنا دیا جائے گا۔ ملتان میں 27 اگست سہ پہر 3 بجے گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک احتجاجی مارچ ہوگا اور نواں شہر چوک پر دھرنا دیا جائے گا۔ مارچ کی قیادت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور صوبائی صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ کریں گے۔ دھرنے کے اختتام پر مرکزی قائدین اور ڈاکٹر طاہر القادری شرکاء سے خطاب کریں گے۔ مارچ اور دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے 7 انتظامی کمیٹیاں بنا کر تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔ تحریک قصاص میں شرکت کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 561621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش