0
Friday 19 Aug 2016 20:04

پاکستان کے ایٹمی اثاثے امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہے، حافظ ادریس

پاکستان کے ایٹمی اثاثے امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہے، حافظ ادریس
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ امریکی جاسوس میتھیو کو چھوڑنا بزدلی اور امریکی تابعداری کی بدترین مثال ہے، چند دن قبل قومی اسمبلی میں قومی سلامتی کے حوالے سے بڑھکیں مارنے والے وزیرداخلہ نے تین پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو پورے پروٹوکول کے ساتھ واپس بھیجنے کے شرمناک واقعہ کو زندہ کر دیا ہے۔ میتھیو کو حساس تنصیبات کی جاسوسی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑنے اور پاکستان میں دوبارہ داخلہ ممنوع قرار دیئے جانے کے باوجود ایسے مجرم کو ملک بدر کر دینا قومی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محمد ادریس نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے امریکہ بھارت کی سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان کے ایٹمی اثاثے امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہے ہیں اور کفر کی تینوں طاقتیں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو نقصان پہنچانے کیلئے تمام حربے استعمال کر رہے ہیں۔ قبل ازیں میتھیو کی گرفتاری کے وقت اس سے حساس علاقوں اور تنصیبات کے نقشے برآمد ہوچکے ہیں اور اسے ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کیا جا چکا تھا مگر امریکی خدمتگاروں نے اپنے آقا کو جیل میں بند کرنے کی جرات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی تخریب کار ایجنسیوں نے پاکستان کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے اور ان ایجنسیوںکے دہشت گرد پورے ملک میں دندناتے پھرتے ہیں، دہشت گردی کی درجنوں وارداتوں میں ان کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آچکے ہیں اور سیکیورٹی اداروں نے بار ہا حکومت کو ان کی دہشتگردی کے ثبوت دیئے ہیں مگر حکومت عالمی برادری میں پاکستان کے مقدمہ کو جرا ت مندی سے پیش نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں سے بعید نہیں کہ یہ کل کو بھارتی جاسوس کلبھوشن کو بھی معصوم قرار دیکر بھارت کے حوالے کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 561622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش