0
Friday 19 Aug 2016 22:55

ہنزہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں بھارت مخالف احتجاجی جلسہ، پاکستان کیساتھ وفاداری کا عہد

ہنزہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں بھارت مخالف احتجاجی جلسہ، پاکستان کیساتھ  وفاداری کا عہد
اسلام ٹائمز۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ہنزہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، اور انکے پتلے کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہنزہ میں نماز جمعہ کے بعد مسجد علی، علی آباد سے نریندر مودی کے خلاف ریلی نکالی گئی اور کالج چوک علی آباد میں جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کونسل کے ممبر ارمان شاہ، خطیب مسجد علی آباد شیخ موسٰی کریمی، وزیر بیگ، کرنل (ر) عبیداللہ بیگ اور عوامی ورکرز پارٹی کے نامزد امیدوار اخون بھائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت گلگت بلتستان کو ڈوگروں سے آزاد کیا ہے، جس کے لئے ہزاروں میں قربانیاں دی ہے۔ دوسری جانب 65ء سے لیکر کارگل کے جنگ تک، گلگت بلتستان کے سینکڑوں فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اور جوانوں نے مملکت خداداد پاکستان کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ مودی سرکار بھول جائیں کہ گلگت بلتستان کے عوام اُنہیں کسی بات کی مبارکباد دیں گے۔ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور تاقیامت پاکستان کا حصہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 561648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش