QR CodeQR Code

فیصل آباد میں عوامی تحریک کی ریلی، 300 اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات

20 Aug 2016 05:10

اسلام ٹائمز: پنجاب پولیس کے ذرائع کے مطابق اہلکار ریلی کے ساتھ موجود رہیں گے، ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کے لئے وارڈنز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کی طرف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں فیصل آباد میں منعقد ہونے والی ریلی کے موقع پر ضلعی پولیس نے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے 300 افسران اور ملازمین کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس کے ذرائع کے مطابق اہلکار ریلی کے ساتھ موجود رہیں گے، ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کے لئے وارڈنز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے، ٹائون ایس پیز سکیورٹی ڈیوٹی پر اہلکاروں کی موجودگی کو خود چیک کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 561686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/561686/فیصل-آباد-میں-عوامی-تحریک-کی-ریلی-300-اہلکار-سکیورٹی-ڈیوٹی-پر-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org