0
Saturday 20 Aug 2016 05:48

جنرل راحیل شریف نے دھرنے میں ثالث کی حیثیت قبول کی، اب وہی ہمیں قصاص دلوائیں، بشارت جسپال

جنرل راحیل شریف نے دھرنے میں ثالث کی حیثیت قبول کی، اب وہی ہمیں قصاص دلوائیں، بشارت جسپال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے شرانگیز بیانات پر آل شریف کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے، اپنی شادیوں میں قوم کے ازلی دشمن کو مہمان خصوصی بنانے والے حکمرانوں سے قوم کو کوئی امید نہیں۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹائون کیس سے جان چھڑانے کیلئے ضابطہ فوجداری میں تبدیلی کی سازش کی جا رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے ہمراہ 82 شہروں میں طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کے موقع پر ضلعی صدر رانا طاہر سلیم اور جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمود بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے جس قانون کے تحت دھرنے میں ثالث کی حیثیت قبول کی اسی کے ذریعے ہمارا قصاص دلوائیں، تحریک قصاص خون کے آخری قطرے تک جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 561690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش