0
Saturday 20 Aug 2016 19:19

لاہور سمیت پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کی فروخت کا انکشاف، پولیس کو کارروائی کی ہدایت

لاہور سمیت پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کی فروخت کا انکشاف، پولیس کو کارروائی کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ایکشن پلان اور کومبنگ آپریشننز کے باوجود لاہور سمیت پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کی بھر مار ہے، لاہور سمیت دیگر شہروں میں جس طرح کا مرضی اسلحہ درکار ہو ارزاں داموں مل سکتا ہے۔ اسلحہ کی فروحت اور ترسیل میں قبائل کے پٹھانوں کے ملوث ہونے کے اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے پولیس کو اسلحہ کی غیر قانونی ترسیل اور فروخت کے بارے میں ایک رپورٹ میں آگاہ کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے حساس اداروں کی نشاندہی کے بعد لاہور کے اسلحہ ڈیلروں کیخلاف کریک ڈاون کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب میں اسلحہ ڈیلروں کیخلاف کریک ڈاون میں ضلعی انتظامیہ کو بھی ساتھ شامل کیا جائے۔ مراسلہ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی جانب سے سی سی پی او لاہور امین وینس سمیت تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے 78 اسلحہ ڈیلروں سمیت پنجاب میں 3 ہزار 40 سے زائد اسلحہ ڈیلرز موجود ہیں جن کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے جو رپورٹ بھجوائی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ قبائل کے پٹھان اسلحہ لا کر ڈیلرز کو دیتے ہیں جو غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو فروخت کر دیتے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 561905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش