QR CodeQR Code

آئی ایس او کا 45واں مرکزی کنونشن تاریخ ساز ہوگا، احسن نقوی

20 Aug 2016 20:00

اسلام ٹائمز: چیئرمین کنونشن کا کہنا تھا کہ کنونشن کے دوسرے روز "جوان امید ملت" کانفرنس منعقد ہوگی جس میں مقررین بحیثیت محب وطن پاکستانی نوجوان کا معاشرہ میں کردار کے حوالے سے گفتگو کریں گے، کانفرنس کیلئے سکالرز کو مدعو کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر لاہور میں کنونشن مانیٹرنگ سیل میں کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے احسن نقوی نے کہا آئی ایس او کا 45واں مرکزی کنونشن تاریخ ساز ہوگا، کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلبا شریک ہونگے۔ 3 روزہ کنونشن علی رضا آباد میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر منعقد ہوگا، جس کیلئے ملک بھر میں رابطہ مہم کا آغاز ہو چکا ہے اور سینکڑوں طلبا کو کنونشن کیلئے مدعو کیا جا چکا ہے۔ احسن نقوی کا کہنا تھا کہ کنونشن کے دوسرے روز "جوان امید ملت" کانفرنس منعقد ہوگی جس میں مقررین بحیثیت محب وطن پاکستانی نوجوان کا معاشرہ میں کردار کے حوالے سے گفتگو کریں گے، کانفرنس کیلئے سکالرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ چیئرمین کنونشن احسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کو یہ افتخار حاصل ہے کہ تنظیم کے نصب العین میں یہ موجودہے کہ امامیہ طلبا پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ کنونشن کے آخری روز عظیم الشان استحکام پاکستان ریلی منعقد ہوگی جو پاکستان دشمن عناصر کیلئے ایک واضع پیغام ثابت ہوگی، ریلی سے نو منتخب مرکزی صدر خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 561910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/561910/آئی-ایس-او-کا-45واں-مرکزی-کنونشن-تاریخ-ساز-ہوگا-احسن-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org