QR CodeQR Code

سہیل انور سیال کیخلاف نیب انکوائری اسلام آباد منتقل کرانے کیلئے درخواست دائر

20 Aug 2016 20:10

اسلام ٹائمز: عدالت عظمٰی کے انسانی حقوق سیل میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیر داخلہ کے خلاف اربوں روپے کرپشن کے الزامات ہیں، لاڑکانہ ڈیولپمنٹ پیکیج میں بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے ہیں، جبکہ وزیرنے کراچی، دبئی اور لندن میں اربوں روپے کے اثاثے بنا رکھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر زراعت سندھ سہیل انور سیال کے خلاف کرپشن کے الزامات کی انکوائری نیب اسلام آباد منتقل کرانے کیلئے عدالت عظمٰی کے انسانی حقوق سیل میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر زراعت او سابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے خلاف کرپشن کے الزامات کی انکوائری نیب اسلام آباد منتقل کرانے کیلئے عدالت عظمٰی کے انسانی حقوق سیل میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست غلام سرور سیال نے دائر کی ہے، جس میں کہا گیا کہ سابق وزیر داخلہ کے خلاف اربوں روپے کرپشن کے الزامات ہیں، لاڑکانہ ڈیولپمنٹ پیکیج میں بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے ہیں، جبکہ وزیرنے کراچی، دبئی اور لندن میں اربوں روپے کے اثاثے بنا رکھے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ مذکورہ وزیر انکوائری پر اثر انداز ہو رہا ہے، اس لئے انکوائری اسلام آباد منتقل کر دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 561913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/561913/سہیل-انور-سیال-کیخلاف-نیب-انکوائری-اسلام-ا-باد-منتقل-کرانے-کیلئے-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org