0
Saturday 20 Aug 2016 22:50

پاکستانی خاتون نے گلیشیئر پر سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پاکستانی خاتون نے گلیشیئر پر سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
اسلام ٹائمز۔ اسکردو میں پاکستانی خاتون ثمر خان نے سطح سمندر سے ساڑھے 4 ہزار میٹر بلند بیافو گلیشئر پر سائیکل چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا جب کہ انہوں نے اسلام آباد سے بیافو گلیشیئر تک سائیکلنگ کا بھی ریکارڈ بنا ڈالا۔ ثمر خان دنیا کی وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ وہ 24 جولائی 2016 کو اسلام آباد سے اکیلی سائیکلنگ کرتی ہوئی اسکردو پہنچیں، انھوں نے ایک ہزار کلو میٹر سے زائد فاصلہ 15 روز میں طے کیا۔ شگر کے اسکولی گاؤں سے 3 روز پیدل ٹریکنگ کے بعد بیافو گلیشئر پہنچیں جہاں انہوں نے سائیکلنگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ پاکستان کا نام روشن کرنے والی ثمرخان اسلام آباد سے خنجراب تک کا سفر بھی سائیکل پر کرچکی ہیں، انہیں محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نے تعریفی اسناد بھی دی ہیں جب کہ ثمر خان گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں مہمان بھی بنیں گی۔
خبر کا کوڈ : 561953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش