0
Saturday 20 Aug 2016 22:53

بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ ملک بدر

بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ ملک بدر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بغیر ویزے کے ملک میں داخل ہونے والے بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ملک بدر کردیا۔ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پر نیویارک کے لئے روانہ کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور امریکی شہری کو اسلام آباد سے لاہور لانے والے ایف آئی اے کے 5 اہلکار میتھیو بیرٹ کے ہمراہ رہے۔ واضح رہے کہ بلیک لسٹ امریکی شہری کو 6 اگست کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا اور وزیر داخلہ نے بلیک لسٹ شہری کے ایئر پورٹ سے باہر آنے پر ایف آئی اے کی پوری شفٹ کو معطل کردیا تھا جب کہ امریکی شہری کا ویزہ بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 561955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش