QR CodeQR Code

کراچی میں نجی اسکولوں کو سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت

20 Aug 2016 22:58

اسلام ٹائمز: ہدایت نامے میں لکھا ہے کہ نجی اسکول کے تمام عملے کی مکمل لسٹ قریبی تھانے کو جمع کرائی جائے، اسکولوں کے چوکیدار کو تھانے کی تصدیق کے بعد تعینات کیا جائے، اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں، ہدایت پرعمل نہ کرنے والے اسکول مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسکولوں پر سیکیورٹی خدشات کے باعث ڈائریکٹر اسکول نے نجی اسکولوں کی سکیورٹی کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں اسکول میں داخلے کے لئے انتظامیہ کو غیر متعلقہ افراد کو پاس جاری کرنے جبکہ اسکولوں کی دیواروں کو دس فٹ لمبا کرنے اور تمام اسکولوں میں قریبی ہسپتالوں اور پولیس تھانے کے نمبر لازمی رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسکولوں کے لیے سیکورٹی کا نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے جو 16 نکات پر مشتمل ہیں۔ ڈائریکٹر اسکول منصوب صدیقی کی جانب سے جاری سیکورٹی ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے اسکول میں داخلے کے لئے انتظامیہ غیر متعلقہ افراد کو پاس جاری کرے گی۔ ہدایت نامے کے مطابق اسکولوں کی دیواروں کو 10 فٹ اونچا کیا جائے، تمام اسکولوں میں قریبی اسپتالوں اور پولیس تھانے کے نمبر لازمی ہونے چاہئیں۔ ہدایت نامے میں لکھا ہے کہ نجی اسکول کے تمام عملے کی مکمل لسٹ قریبی تھانے کو جمع کرائی جائے، اسکولوں کے چوکیدار کو تھانے کی تصدیق کے بعد تعینات کیا جائے۔ اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں، ہدایت پرعمل نہ کرنے والے اسکول مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 561958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/561958/کراچی-میں-نجی-اسکولوں-کو-سیکورٹی-مزید-سخت-کرنے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org