0
Saturday 20 Aug 2016 23:43

نواز شریف پاکستان کو عملی طور پر افریقہ کا حصہ بنا چکے ہیں، جہانگیر ترین

نواز شریف پاکستان کو عملی طور پر افریقہ کا حصہ بنا چکے ہیں، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کہتے ہیں ورلڈ اکنامک فورم نے وفاقی حکومت کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ نواز شریف پاکستان کو عملی طور پر افریقہ کا حصہ بنا چکے ہیں۔ میاں صاحب کو پانامہ کیساتھ لئے گئے قرضوں کا بھی حساب دینا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ تیسری دنیا کے ملکوں میں میگا پراجیکٹس کو حکمران پیسہ بنانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان میں میگا پراجیکٹس وزیراعظم کے بچوں کی آف شور کمپنیاں بنانے میں استعمال کئے جاتے رہے۔ پاکستان قرضوں کی دلدل میں دھنستا گیا جبکہ شریف خاندان کے اثاثے بڑھتے گئے۔ میاں صاحب کی حکومت نے عوام کی ترقی کو مکمل نظرانداز کردیا ہے۔ انسانی ترقی کی فہرست میں پاکستان ایک سو تیس ممالک کی فہرست میں ایک سو اٹھاہویں نمبر پر کھڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 561969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش