0
Sunday 21 Aug 2016 01:33

کوئٹہ، خروٹ آباد میں کومبنگ آپریشن، 13 ملزمان گرفتار

کوئٹہ، خروٹ آباد میں کومبنگ آپریشن، 13 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی اداروں نے کومبنگ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں، پولیس ایف سی اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کر کے 13مشتبہ افراد کو پکڑ لیا۔ کومبنگ آپریشن میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 رائفلیں، 24 پستول اور شارٹ گن برآمد ہوئیں۔ آپریشن میں تین سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 40 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا تھا۔  بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اگست کے مہینے کی جو علامتی اہمیت ہے، اس کو ریاست دشمن عناصر سبوتاژ کرنا چاہتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 561983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش