QR CodeQR Code

کراچی میں کوئی بچہ اغوا نہیں ہوا، شہری افواہیں پھیلانے والوں کی نشاندہی کریں، ڈی جی رینجرز

21 Aug 2016 03:24

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں میجر جنرل ہلال اکبر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی الرٹ بے بنیاد ہے، ہم نے ایسی کوئی الرٹ جاری نہیں کی، ان افواہوں کا مقصد لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانا ہے، عوام ایسی افواہیں پھیلانے والوں کی مذموم خواہشات کو پورا نہ ہونے دیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے بھی کراچی میں بچوں کے اغوا کی خبروں کی تردید کر دی۔ اپنے ایک بیان میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل ہلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی میں کوئی بچہ اغوا نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی الرٹ بے بنیاد ہے، ہم نے ایسی کوئی الرٹ جاری نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ان افواہوں کا مقصد لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانا ہے، شہری افواہیں پھیلانے والوں کی نشاندہی کریں، رینجرز اور پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے موجود ہے۔ ڈی جی رینجرز نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پُرامن رہیں اور ایسی افواہیں پھیلانے والوں کی مذموم خواہشات کو پورا نہ ہونے دیں۔


خبر کا کوڈ: 561989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/561989/کراچی-میں-کوئی-بچہ-اغوا-نہیں-ہوا-شہری-افواہیں-پھیلانے-والوں-کی-نشاندہی-کریں-ڈی-جی-رینجرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org