0
Sunday 21 Aug 2016 17:06

کرپٹ حکمران کسی بھی صورت کاروبار حکومت چلانے کے لائق نہیں، صدر سلطان احمد

کرپٹ حکمران کسی بھی صورت کاروبار حکومت چلانے کے لائق نہیں، صدر سلطان احمد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام دھرنے اور مارچ کی کال پر لاہور روانگی سے قبل سرگودہا میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی صدر سلطان احمد، فہیم چیمہ، ملک صدر الحسن، ملک محمد عمران، رانا خلیل احمد اور دیگر عہدیدران نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر شہداء ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف فراہم کرنے کے مطالبے پر مشتمل نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مقررین نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرپٹ حکمران کسی بھی صورت کاروبار حکومت چلانے کے لائق نہیں، پاکستان عوامی تحریک انہیں ہر صورت انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔
خبر کا کوڈ : 562041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش