0
Sunday 21 Aug 2016 16:42

پنجاب حکومت شدت پسندوں اور دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں، عمران خان

پنجاب حکومت شدت پسندوں اور دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت شدت پسندوں اور دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں، اس لئے رینجرز کا آپریشن کراچی سے پنجاب تک بڑھایا جائے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما مرزا تنویر کا قتل قابل مذمت ہے، گزشتہ سال بلدیاتی الیکشن کےدوران بھی 2 کارکنوں کو قتل کیا گیا، مرزا تنویر بلدیاتی الیکشن میں 2 کارکنوں کے قتل کے مقدمہ میں مدعی تھے اور اس کیس کی پیروی بھی کررہے تھے، ان 2 کارکنوں کے قتل میں ملوث ملزم تاحال آزاد گھوم رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرزا تنویر نے مخالفین کے سیاسی دباؤ کو قبول کرنے سے انکار کیا تھا، پنجاب پولیس مرزا تنویر کو ملنے والی دھمکیوں سے آگاہ تھی، لاہور میں ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائی کراچی آپریشن کی طرز پر کی جانے چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس مسلم لیگ نون کا عسکری ونگ بن کررہ گئی ہے، شریف برادران کو جہاں شکست کا خطرہ ہو وہاں گلو فورس استعمال کرتے ہیں، پنجاب حکومت شدت پسندوں اور دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں، اس لئے رینجرز کا آپریشن کراچی سے پنجاب تک بڑھایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 562094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش