0
Sunday 21 Aug 2016 22:45

کراچی کے شہری بچوں کے اغوا جیسی افواہوں پر كان نہ دھریں، آئی جی سندھ

کراچی کے شہری بچوں کے اغوا جیسی افواہوں پر كان نہ دھریں، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ شہری مبینہ اغوا كے واقعات جیسی افواہوں پر كان نہ دھریں اور حالات كو كنٹرول میں ركھنے كیلئے پولیس سے تعاون كریں۔ اپنے ایک بیان میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عوام سے كہا كہ شہر میں مبینہ اغوا كے واقعات جیسی افواہوں پر كان نہ دھریں، قانون كی ہر سطح پر پاسداری اور احترام كو یقینی بناتے ہوئے امن و امان كے ضمن میں، پولیس كے مجموعی اقدامات میں اپنے انفرادی و اجتماعی كردار كی ادائیگی كو یقینی بنائیں۔ آئی جی سندھ نے الیكٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا كے نمائندوں سے كہا ہے كہ وہ آگے آئیں اور لوگوں میں اغوا و دیگر واقعات كے حوالے سے شعور اجاگر كریں كہ كس طرح شرپسند عناصر اس قسم كی افواہوں كو پھیلا كر اپنے مذموم مقاصد كی تكمیل كے تحت شہر میں افراتفری اور قیام امن كے ضمن میں پولیس اور قانون نافذ كرنے والے دیگر اداروں كی كاوشوں كو ناكام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ سندھ پولیس جرائم كے خلاف منظم كارروائیوں اور باالخصوص كراچی كو امن كا گہوارہ بنانےكیلئے انتہائی پُرعزم ہے، ایسے مذموم ہتھكنڈوں اور افواہوں سے شرپسندوں كی ناكامی یقینی ہے، جبکہ پولیس جرائم كے خلاف كارروائیاں جاری ركھے گی۔
خبر کا کوڈ : 562164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش