QR CodeQR Code

پنجاب میں کومبنگ آپریشن جاری، گرفتار دہشتگردوں کی تعداد 196 ہو گئی

22 Aug 2016 00:01

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق لاہور سے القاعدہ کے 5 جبکہ ڈیرہ غازی خان سے 4 دہشت گرد گرفتار کئے گئے، دہشت گردوں کی گرفتاری سے نہ صرف ان کے نیٹ ورک کو توڑنے میں مدد ملی بلکہ امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوتی نظر آتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک بھر میں آرمی چیف کی ہدایت پر کومبنگ آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھپے کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد بھی گرفتار ہونے لگے ہیں۔ آپریشن کے دوران القاعدہ کے 9 اور تحریک طالبان پاکستان کے 13 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ دہشت گرد لشکر جھنگوی کے گرفتار ہوئے، کالعدم لشکر جھنگوی کے 176 دہشت گردوں کو پنجاب کے مختلف اضلاع سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے القاعدہ کے 5 جبکہ ڈیرہ غازی خان سے 4 دہشت گرد گرفتار کئے گئے، دہشت گردوں کی گرفتاری سے نہ صرف ان کے نیٹ ورک کو توڑنے میں مدد ملی بلکہ امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوتی نظر آتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 562181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/562181/پنجاب-میں-کومبنگ-ا-پریشن-جاری-گرفتار-دہشتگردوں-کی-تعداد-196-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org