0
Monday 22 Aug 2016 01:00

داعش اور کرد جنگجوؤں میں کوئی فرق نہیں، رجب طیب اردگان

داعش اور کرد جنگجوؤں میں کوئی فرق نہیں، رجب طیب اردگان
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ دہشت گردی جہاں سے بھی ہورہی ہے ہمارے لیے دہشت گردی رہے گی جب کہ داعش اور کرد جنگجوؤں میں کوئی فرق نہییں۔ ترک صدر طیب رجب ارگان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی جہاں کہیں سے بھی ہورہی ہو لیکن یہ ہمارے لیے دہشت گردی ہی رہے گی، بحیثیت قوم ہم اپنی پوری قوت دہشت گردی سے لڑنے کے لیے استعمال کریں گے اور ترک قوم نہ صرف متحد ہے بلکہ ہم دہشت گردی کے خلاف شانہ بشانہ لڑیں گے جیسا کہ فوجی بغاوت کے خلاف تمام قوم اٹھ کھڑی ہوئی تھی۔ طیب اردگان کاکہنا تھا کہ غازی انتپ میں شادی کی تقریب میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے، جب کہ اس کی عمر 12 سے 14 سال کے درمیان تھی۔ ان کاکہنا تھا کہ ان حملوں کا مقصد ملک میں بسنے والی مختلف قومیتوں اور مذہبی گروہوں کے درمیان تقسیم کے بیج بونا ہے۔
خبر کا کوڈ : 562194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش