0
Monday 22 Aug 2016 17:43

پاک افغان تعلقات میں کشیدگی برقرار، چوتھے روز بھی چمن بارڈر بند

پاک افغان تعلقات میں کشیدگی برقرار، چوتھے روز بھی چمن بارڈر بند
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات میں کشیدگی چوتھے روز بھی برقرار ہے اور باب دوستی چار دنوں سے مسلسل بند ہے۔ پاک افغان سرحد تیسرے روز بھی بند ہونے سے ہزاروں افراد کی نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق 19 اگست کو افغان فورسز کے سامنے افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی اور باب دوستی پر پتھراؤ کے بعد بند کیا جانے والا باب دوستی چوتھے روز بھی بدستور بند ہے جبکہ پاک افغان چمن سرحد پر افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے سکیورٹی حکام کے درمیان چمن سرحد کے ’باب دوستی‘ کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے فلیگ میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئی تھی جس کے باعث سرحد پر چوتھے روز بھی ہر قسم کی آمدروفت، تجارتی سرگرمیاں، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی معطل ہیں، جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور دونوں اطراف کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب سرحد کی دونوں جانب سبزی اور پھلوں سے لدے ٹرک بھی کھڑے ہوگئے ہیں، جس سے تاجر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پاک افغان تنازعہ کو تجارت پر اثر انداز نہ ہونے دیا جائے اور تجارتی سرگرمیوں کے بحال کیا جائے تاکہ تاجروں اور عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خبر کا کوڈ : 562323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش