QR CodeQR Code

زرعی ترقیاتی بینک کے 9 افسران کرپشن کیس میں گرفتار

22 Aug 2016 23:32

اسلام ٹائمز: گرفتار کئے جانیوالوں میں بابرسلطان، خواجہ شفیق، طاہر محمود شامل، سہیل کیانی، سعید اللہ خان، محمد افضال، عبدالحمید اور گلاب علی خاکی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے پنشن کی رقوم میں خرد برد کے الزام میں زرعی ترقیاتی بینک کے نو افسران کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک کے آٹھ اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ اور ایک سینئر اسسٹنٹ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افسران پر پنشن کی رقوم میں خورد برد کا الزام ہے۔ گرفتار کئے جانیوالوں میں بابرسلطان، خواجہ شفیق، طاہر محمود شامل، سہیل کیانی، سعید اللہ خان، محمد افضال، عبدالحمید اور گلاب علی خاکی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ مقدمہ بینک انتظامیہ کی طرف سے رجسٹرڈ کرایا گیا ہے۔ بینک انتظامیہ نے پنشن فنڈ میں خرد برد کی ابتدائی تحقیقات کے بعد ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے اور اس میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کرنے کا کہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 562413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/562413/زرعی-ترقیاتی-بینک-کے-9-افسران-کرپشن-کیس-میں-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org