0
Tuesday 23 Aug 2016 00:29

قومی اقتصادی کونسل نے 201 ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظور دیدی

قومی اقتصادی کونسل نے 201 ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظور دیدی
اسلام ٹائمز۔ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے دو سو ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے سات مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظور دیدی ہے۔ لاہور، سیالکوٹ موٹروے منصوبہ ایجنڈے میں شامل نہ ہونے کے باوجود وزیر اعظم کی جانب سے سنگ بنیاد رکھنے سے محض چند گھنٹے قبل منظور کیا گیا۔ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ ایکنک نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کے منصوبے میں سات ارب روپے کمی کیساتھ منظوری دیدی، ایکنک نے نواسی کلو میٹر طویل منصوبے کی لاگت باون ارب چھیاسٹھ کروڑ سے کم کرکے پینتالیس ارب اڑتیس کروڑ روپے کردی ہے۔ ایکنک نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مشرقی روٹ کو جوڑنے کا برہان حولیاں ایکسپریس وے کے نظرثانی شدہ منصوبے کی بھی منظوری دیدی، انسٹھ کلومیٹر کا برہان حولیاں ایکسپرس وے منصوبے کی لاگت چار ارب روپے اضافے کیساتھ تیس ارب سے بڑھ کر چونتیس ارب سولہ کروڑ روپے ہوگئی ہے۔

اجلاس میں چھبیس ارب پچاسی کروڑ روپے کا لواری روڈ ٹنل کا نظرثانی شدہ منصوبہ پینتالیس ارب انچاس کروڑ روپے مالیت کا پاکستان ریلویز کے لیے پچھہتر ڈیزل الیکٹرک انجن خریدنے، سترہ ارب بیالیس کروڑ روپے مالیت کا چکدہ، چترال ہائی وے کے تحت ایک سو تیس کلو میٹر کشادگی اور بہتری کا منصوبہ اور بائیس ارب سولہ کروڑ روپے کا بلوچستان انٹی گریٹڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ کا منصوبہ منظوری کرلیا گیا۔ ایکنک نے نو ارب چھپن کروڑ روپے کی لاگت سے آبدوزوں اور تجارتی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے جہازوں کیلئے ڈاکنگ اور مرمت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے شپ لفٹ، ٹرانسفر سسٹم اور متعلقہ مشنری و آلات کی تنصیب کا منصوبہ بھی منظور کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 562424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش