QR CodeQR Code

ناصرجنجوعہ کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس

23 Aug 2016 00:48

اسلام ٹائمز: اجلاس میں متعلقہ حکام نے کمیٹی کو اپنے اپنے ادارے کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بلوچستان میں قائم مدارس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کمیٹی کا اجلاس قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں وزارت داخلہ، خارجہ، طلاعات و نشریات اور پیمرا سمیت ٹیلی کام اتھارٹی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ یہ اجلاس تقریباً ساڑھے چھ گھنٹے تک جارہا۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے کمیٹی کو اپنے اپنے ادارے کی جانب سے کئے جانے والےاقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بلوچستان میں قائم مدارس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ جنرل جنجوعہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 562430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/562430/ناصرجنجوعہ-کی-زیرصدارت-نیشنل-ایکشن-پلان-پر-عملدرآمد-کمیٹی-کا-پہلا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org