0
Tuesday 23 Aug 2016 01:56

فیصل آباد میں 500 روپے کیلئے بڑے بھائی نے 2 چھوٹے بھائیوں کو آگ لگا دی

فیصل آباد میں 500 روپے کیلئے بڑے بھائی نے 2 چھوٹے بھائیوں کو آگ لگا دی
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کے علاقہ قاسم آباد  میں 500 روپے کے لین دین کے تنازعے پر تلخ کلامی کے بعد بڑے بھائی نے 2 بھائیوں کو آگ لگانے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی بھی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق تینوں بھائیوں میں پانچ سو روپے کے لین دین پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد بڑے بھائی نے عمر اور ابو بکر کو آگ لگا کر خود کو بھی آگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی، تینوں بھائیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تفتیش بھی کی جارہی ہے۔ دوسری جانب آگ سے جھلس جانے والے عمر نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ بڑے بھائی نے ہمیں آگ نہیں لگائی بلکہ ہم اپنے بھائی کو بچاتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا مکمل تفتیش کے بعد ہی واضح ہوگا کہ جھلسنے والے افراد کو جان بوجھ کر آگ میں دھکیلا گیا یا متاثرین اتفاقی طور پر جھلس گئے۔
خبر کا کوڈ : 562449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش