0
Tuesday 23 Aug 2016 06:17

دشمن مسلسل سازشوں میں مصروف ہے ہمیں اس سے خبردار رہنا ہو گا، میاں اجمل آصف

دشمن مسلسل سازشوں میں مصروف ہے ہمیں اس سے خبردار رہنا ہو گا، میاں اجمل آصف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں اجمل آصف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لیں وہ ترقی کا عمل روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایک روشن اور پرامن ملک کے طور پر دنیا میں جانا جائے گا، دشمن مسلسل سازشوں میں مصروف ہے ہمیں اس سے خبردار رہنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی ٹھوس حکمت عملی اور بہتر پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے، انشاء اللہ 2018ء کا پاکستان زیادہ روشن، پرامن، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان ہو گا، اقتصادی راہداری کی تکمیل حکومت ہر صورت یقینی بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 562456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش