QR CodeQR Code

اکبر بگٹی کی برسی پہ دہشتگردی کا ممکنہ منصوبہ ناکام، گولہ بارود برآمد

23 Aug 2016 12:51

اسلام ٹائمز: بارکھان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے زمین میں چھپایا گیا جدید اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ برآمد کرلی ہے، ایف سی ترجمان کے مطابق یہ اسلحہ 26 اگست کو سکیورٹی فورسز اور عوام کیخلاف استعمال کیا جانا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایف سی اور حساس اداروں نے بارکھان کے علاقے میں کارروائی کرکے زیر زمین دبایا گیا گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے بارکھان کے علاقے میں کارروائی کی، جس دوران زمین میں دبایا جدید اسلحہ اور گولہ بارو کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔ ترجمان ایف سی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر کی گئی، جس کے دوران میزائل لانچر، 60 راکٹ، 46 مارٹر گولے، ڈیٹونیٹر، جدید اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ جسے دہشتگردوں نے 26 اگست کو اکبر بگٹی کی برسی پر عوام اور سکیورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال کرنا تھا، تاہم ترجمان کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران کسی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 562533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/562533/اکبر-بگٹی-کی-برسی-پہ-دہشتگردی-کا-ممکنہ-منصوبہ-ناکام-گولہ-بارود-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org