0
Tuesday 23 Aug 2016 22:51

ملکی سالمیت و استحکام ہمیں ہر شے پر مقدم ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

ملکی سالمیت و استحکام ہمیں ہر شے پر مقدم ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت و استحکام ہمیں ہر شے پر مقدم ہے، اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ کوئی بھی محب وطن جماعت پُرتشدد سیاست کی کبھی حمایت نہیں کر سکتی۔ اپنے حقوق کے حصول کے لیے پُرامن احتجاج کی شکل میں آئینی جدوجہد ہی بہترین راستہ ہے۔ نااہل حکمرانوں کی  غیر دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث وطن عزیز کو عدم استحکام، احساس محرومی، لاقانونیت، ناانصافی اور ریاستی اداروں کے جبر جیسے لاتعداد مسائل نے جکڑ رکھا ہے۔ وطن عزیز کسی ایسے اقدام کا متحمل نہیں ہے جس سے انارکی اور انتشار کو تقویت ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر ہمیں داخلی سازشوں کا شکار کر کے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ ان عناصر کو شکست دینے کے لیے ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو دانشمندی اور بصیرت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ وطن عزیز کی سالمیت و بقا کے دشمن حکومتی صفوں میں بھی موجود ہیں۔ یہ عناصر ملک و قوم کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ جب تک ان کا محاسبہ نہیں کیا جاتا تب تک ملک میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس وطن کو کسی مخصوص فکر یا مسلک کی جاگیر نہیں بننے دیا جائے گا۔ پاکستان میں بسنے والے ہر شخص کو بلاتخصیص مذہب و مسلک یہاں برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ حکومت کی طرف سے ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے باوجود تساہل برتا جا رہا ہے۔ اس بدعہدی کے خلاف 2 ستمبر کو مجلس وحدت مسلمین نے لاہور وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس دھرنے میں کارکنوں کی بھرپور شمولیت ہو گی اور آئندہ لائحہ عمل کا اعلان دھرنے میں ہی کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 562717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش