0
Wednesday 24 Aug 2016 14:37

الطاف حسین کی تقاریر سے قانون شکنی ہوئی یا نہیں، لندن پولیس کی تحقیقات جاری

الطاف حسین کی تقاریر سے قانون شکنی ہوئی یا نہیں، لندن پولیس کی تحقیقات جاری
اسلام ٹائمز۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان میں نفرت انگیز تقاریر کی تحقیقات جاری ہیں کہ ان تقاریر سے قانون شکنی ہوئی یا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی پاکستان کیخلاف نفرت انگیز تقاریر پر تحقیقات جاری ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ قائد ایم کیو ایم کی تقاریر سے قانون شکنی ہوئی یا نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف شکایات کی تعداد ہزاروں میں ہے، اگر برطانوی سرزمین پر قائد ایم کیو ایم کیخلاف کسی کے بھی پاس ثبوت موجود ہیں، تو وہ فراہم کرے۔ علاوہ ازیں لندن میں ایک پاکستانی شہری طارق حسین کی جانب سے لیڈگرو پولیس اسٹیشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف درخواست جمع کرائی گئی ہے، جس میں پاکستان مخالف بیان دینے پر متحدہ قائد کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 562877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش