QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار وسیم اختر بھاری اکثریت سے میئر کراچی اور ارشد وہرہ ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے

24 Aug 2016 17:34

اسلام ٹائمز: غیر سرکاری نتائج کے مطابق بدھ کے روز ہونے والی پولنگ میں 308 میں 294 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار برائے میئر وسیم اختر نے 198 سے زائد ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ ایم کیو ایم کے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدوار وسیم اختر میئر اور ارشد وہرہ ڈپٹی میئر کی نشستوں پر کامیاب ہوگئے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بدھ کے روز ہونے والی پولنگ میں 308 میں 294 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار برائے میئر وسیم اختر نے 198 سے زائد ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ ایم کیو ایم کے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔ وسیم اختر کو سینٹرل جیل کراچی سے ووٹ ڈالنے کیلئے لایا گیا تھا۔ منتخب مئیر اور ڈپٹی مئیر کی تقریب حلف برداری 30 اگست کو ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 562902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/562902/ایم-کیو-کے-نامزد-امیدوار-وسیم-اختر-بھاری-اکثریت-سے-میئر-کراچی-اور-ارشد-وہرہ-ڈپٹی-منتخب-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org