0
Wednesday 24 Aug 2016 18:05

سندھ کے 14 اضلاع میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب

سندھ کے 14 اضلاع میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے 14 اضلاع میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں، جن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں ضلع کونسل کیلئے پیپلز پارٹی کے بدر میمن بلامقابلہ چیئرمین منتخب جبکہ بلال لغاری بلامقابلہ وائس چیرمین منتخب ہوگئے۔ میرپورخاص کی ضلع کونسل کیلئے پیپلز پارٹی کے میر انور تالپر چیئرمین اور میر احمد تالپر وائس چیئرمین بن گئے۔ جیکب آباد میں ضلع کونسل کیلئے پیپلز پارٹی کے سردار محمد پناہ خان اوڈھو بلامقابلہ چیئرمین کامیاب ہوگئے۔ شکارپور ضلع کونسل کیلئے پیپلز پارٹی کے امیر خان بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ نوشہرو فیروز میں ضلع کونسل کیلئے پیپلز پارٹی کے عبدالستار عباسی چیئرمین جبکہ پیر قربان علی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ عمرکوٹ میں ضلع کونسل کیلئے پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر نور علی شاہ چیئرمین جبکہ حاجی بقاء علی وائس چیئرمین کی حیثیت سے کامیاب ہوگئے۔ ٹنڈو الہ یار ضلع کونسل کیلئے پیپلز پارٹی کے میر محمد غلام عرف میر پپو تالپو روائس چیئرمین جبکہ مخدوم میو علی محمد ولہاری چیئرمین منتخب ہوگئے۔

مٹیاری ضلع کونسل کیلئے پیپلز پارٹی کے مخدوم فخرالزماں بلامقابلہ چیئرمین، صالح شاہ بلامقابلہ وائس چیئرمین بن گئے۔ قمبر شہدادکوٹ میں ضلع کونسل کیلئے پیپلز پارٹی کے محمد قاسم کھوسو چیئرمین جبکہ ضلع کونسل کیلئے پیپلز پارٹی کے عتیق اللہ راشدی وائس چیئرمین منتخب ہوئے، سجاول کی ضلع کونسل کیلئے پیپلز پارٹی کے حاجی عثمان ملکان چیئرمین اور ارباب کامران میمن وائس چیئرمین بن گئے۔ کشمور ضلع کونسل کیلئے پیپلز پارٹی کے سردار محبوب علی خان بلامقابلہ چیئرمین جبکہ میر نوید خان بلامقابلہ وائس چیرمین منتخب ہوگئے۔ تعلقہ سکرنڈ میں سید منیر شاہ بلامقابلہ چیئرمین جبکہ نور احمد لاکھو بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ میونسپل کمیٹی ماتلی کیلئے پیپلز پارٹی کی تنزیلہ قمبرانی بلامقابلہ چیئرپرسن اور بابو سبھاگو خاصخیلی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار عبدالروف نظامانی، عبد الرحمان کشمیری نااہل قرار دے دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 562916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش