QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، کانگو سے بچاؤ کیلئے 130 چیک پوسٹس قائم

24 Aug 2016 19:40

اسلام ٹائمز: محکمہ لائیو سٹاک کے زیراہتمام صوبہ بھر میں مویشی منڈیوں کے قریب 130 چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں، جن میں 529 اہلکار مویشی منڈیوں میں جاکر جانوروں پر کانگو وائرس کیخلاف سپرے کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ لائیو سٹاک نے کانگو وائرس سے بچاو کے لئے صوبہ بھر میں 130 چیک پوسٹ قائم کر دی ہیں۔ محکمے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چیک پوسٹوں پر تعینات 529 اہلکار قریبی مویشی منڈی جاکر جانوروں پر کانگو وائرس کےخلاف سپرے کرینگے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ مذکورہ چیک پوسٹیں پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں کانگو وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے کے بعد قائم کی گئی ہیں، تاکہ کانگو سے عوام کو محفوظ رکھا جاسکے۔ واضح رہے کہ کانگو وہ وائرس ہے جو جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہوتا ہے اور اس سے بچاؤ صرف احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی ممکن ہے۔


خبر کا کوڈ: 562938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/562938/خیبر-پختونخوا-کانگو-سے-بچاؤ-کیلئے-130-چیک-پوسٹس-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org