0
Wednesday 24 Aug 2016 22:59

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے جس سے عوام کو 27 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پر چیز ایجنسی نے نیپرا سے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے دلائل سننے کے بعد بجلی کی قیمت 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق صارفین کو ستمبر میں موصول ہونے والے بلوں میں ہوگا۔ چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو27 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، جس میں سے عوام کو 23 ارب روپے کا ریلیف فیول کی قیمتوں میں کمی جب کہ 4 ارب روپے کا ریلیف بہترجنریشن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ قیمت کی کمی کا اطلاق 300 یونٹ استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 562969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش