QR CodeQR Code

الطاف حسین کے بیان کے حامی افراد کو حکومتی و سرکاری عہدوں کیلئے نااہل قرار دیا جائے، نعیم الحق

24 Aug 2016 23:58

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فاروق ستار سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے دیگر قائدین کی جانب سے پیش کی گئی وضاحت انتہائی مبہم اور ناکافی ہے۔ پاکستان کی ساکھ پر رکیک حملہ کرنے والے شخص کی بھرپور مذمت کی جانی چاہئیے تھی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ فاروق ستار سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے دیگر قائدین کی جانب سے پیش کی گئی وضاحت انتہائی مبہم اور ناکافی ہے، پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ سے وابستہ افراد نے سیاست کرنی ہے تو الطاف حسین سے واضح فاصلہ اختیار کرنا ہوگا۔ نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فاروق ستار سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے دیگر قائدین کی جانب سے پیش کی گئی وضاحت انتہائی مبہم اور ناکافی ہے۔ پاکستان کی ساکھ پر رکیک حملہ کرنے والے شخص کی بھرپور مذمت کی جانی چاہئیے تھی، وطن عزیز پر حملہ کرنے والے شخص کے بارے میں آئین پاکستان کا آرٹیکل 6 بالکل واضح احکامات صادر کرتا ہے۔ رہنما تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ الطاف حسین کی صف میں کھڑے ہونے والوں کیخلاف بھی آئین کی روح کے مطابق کارروائی کرے۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے جو افراد واضح طور پر الطاف کے بیان کی مذمت نہیں کرتے انہیں سرکاری و حکومتی عہدوں کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔ وطن عزیز کی ساکھ و سالمیت پر سمجھوتہ کرنے والوں کی سیاست میں جگہ ہے نہ نظام میں۔


خبر کا کوڈ: 562983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/562983/الطاف-حسین-کے-بیان-حامی-افراد-کو-حکومتی-سرکاری-عہدوں-کیلئے-نااہل-قرار-دیا-جائے-نعیم-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org