0
Thursday 25 Aug 2016 17:28

آئی ایس او کا مرکزی کنونشن تنظیم کی فعالیت کا آئینہ دار ہوگا، احسن نقوی

آئی ایس او کا مرکزی کنونشن تنظیم کی فعالیت کا آئینہ دار ہوگا، احسن نقوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں سینئر مرکزی نائب صدر احسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں کنونشن کے انتظامی امور میں مصروف کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی۔ کمیٹیز کے اراکین نے چیئرمین کنونشن کو کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر کے تمام ڈویژنز میں مرکزی عہدیدران کے دورہ جات کا سلسلہ مکمل ہو چکا ہے، رابطہ مہم میں ملک بھر میں فعال اراکین اور سابقین کو کنونشن میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ احسن نقوی نے بتایا کہ 3 روزہ کنونشن 2 ستمبر سے مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر شروع ہوگا، کنونشن میں طلبا کے فکر و شعور کی بلندی اور اعلی اخلاق سے مزین رکھنے کیلئے مختلف پروگرامات منظم کئے جا رہے ہیں جبکہ کنونشن کے دوسرے روز شہدا ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی یاد کو تازہ کرنے کیلئے "شب شہدا" کا اہتمام کیا جائے گا اور ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے مزار پر سکاؤٹ سلامی ہو گی، جس میں شہدا کی فیمیلز بھی شرکت کریں گی۔ شب شہداء کی نشست سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی خطاب کریں گے جبکہ محفل کی صدارت مرکزی صدر علی مہدی کریں گے۔ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں طلبا سمیت سینئرز سابقین علما شرکت کریں گے، کنونشن کے آخری روز مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنونشن کے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ احسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کا مرکزی سالانہ 45 واں نوید سحر کنونشن تنظیم کی فعالیت کا آئینہ دار ہونے کے علاوہ اتحاد و وحدت کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ اجلاس میں مرکزی نائب صدر سرفراز نقوی اور ڈویژنل صدر لاہور علی کاظمی نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 563137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش