0
Thursday 25 Aug 2016 18:49

صوبہ پنجاب میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز موجود نہیں، سردار غلام عباس بلوچ

صوبہ پنجاب میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز موجود نہیں، سردار غلام عباس بلوچ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی خوشاب کے رہنما سردار غلام عباس بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دار اب بھی مینار پاکستان کے مقام پر احتجاجی کیمپ لگا کر احتجاج کریں۔ جوہر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے پی پی پی خوشاب کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز موجود نہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے حکمرانوں نے کرپشن میں ریکارڈ قائم کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 563165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش