QR CodeQR Code

پاکستان کی سالمیت کے خلاف بولنے والے قومی مجرم ہیں، ملک محمد وارث کلو

25 Aug 2016 19:06

اسلام ٹائمز: خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایم کیو ایم کے قائد کی پاکستان مخالف نعرہ بازی اور اشتعال انگیز گفتگو پر قانون کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن خوشاب کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک محمد وارث کلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف بولنے والے قومی مجرم ہیں اور اُنھیں غدارِ وطن قرار دے کر قانون کے شکنجے میں جکڑنا ضروری ہے۔ خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایم کیو ایم کے قائد کی پاکستان مخالف نعرہ بازی اور اشتعال انگیز گفتگو پر قانون کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 563167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/563167/پاکستان-کی-سالمیت-کے-خلاف-بولنے-والے-قومی-مجرم-ہیں-ملک-محمد-وارث-کلو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org