0
Friday 26 Aug 2016 07:53

پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، رانا عبدالجبار

پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، رانا عبدالجبار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہا کے ضلعی نائب صدر رانا عبدالجبار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپ ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے دل پر ہاتھ ڈالنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کے اور دیگر شہداء کا خون رائیگا نہیں جائے گا، ہم قیام امن اور ترقی کے عظیم خواب کی تکمیل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور قوم دہشتگر دی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معصوم بچوں کو ہدف بنانا بزدلی کی انتہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 563243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش