0
Friday 26 Aug 2016 06:27
پاکستان اور افغانستان ملکر دہشتگردی کیخلاف کام کریں

پاکستان انتہا پسندوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم نہ کرے، دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، امریکہ

پاکستان انتہا پسندوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم نہ کرے، دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان انتہا پسندوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم نہ کرے اور نہ ہی دہشتگرد گروپوں میں وابستگی اور ایجنڈے کی بنیاد پر امتیاز برتا جائے۔ پاکستان اور افغانستان مل کر کام کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مس ایلزبتھ ٹرڈو کا کہنا ہے تشدد اور انتہاء پسندی کی روک تھام کے لئے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ اپنی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کے لئے تعاون بڑھانا چاہیے۔ امریکہ اس امر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان مل کر کام کریں۔ مس ٹرڈو کا کہنا تھا کہ کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے میں کون ملوث ہے، ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھائیں، تاکہ آئندہ اس طرح کے حملوں سے بچا جا سکے۔ انہوں نے پاکستان کی اعلٰی ترین قیادت کے ساتھ اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ انتہاء پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرے۔ ہم نے حکومت پاکستان پر یہ بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے دہشت گرد گروپوں میں ان کی وابستی اور ایجنڈے کی بنیاد پر امتیاز نہ برتے۔ مسز ٹروڈو کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں کوئی امتیاز نہیں کریں گے اور یہ حملہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمیں اس سلسلے میں ابھی مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 563260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش