0
Friday 26 Aug 2016 10:54

میئر کوئٹہ کیجانب سے صوبائی دارالحکومت ک ترقی کیلئے دوررس اقدامات

میئر کوئٹہ کیجانب سے صوبائی دارالحکومت ک ترقی کیلئے دوررس اقدامات
اسلام ٹائمز۔ وارڈ 43شابو کے کونسلر حاجی عبدالمنان ترین نے ضلعی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی جانب سے میئر کوئٹہ کیخلاف الزامات پر مبنی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ بھول گئے ہیں کہ عوام نے انہیں میئر پر الزامات کیلئے نہیں بلکہ اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق ضلعی ناظم اور موجودہ اپوزیشن، موجودہ دور میں اپنے انتخاب کے دن سے لیکر آج تک صرف اور صرف الزامات پر مبنی بیانات پر اکتفا کر رہے ہیں، حالانکہ حلقہ کے عوام نے انہیں اور انکے ٹولے میں شامل تمام کونسلروں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے گذشتہ روز دیئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے جبکہ انکا بیان وزیراعلٰی کے اس بیان کی نفی کرتا ہے، جس میں نواب ثناء اللہ زہری نے اس حقیقت کا اظہار کیا تھا کہ ترقیاتی کام ہونے کے نتیجے میں کوئٹہ شہر پر اب دوبئی کا گمان ہونے لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے الزامات کو اپنا شیوہ بنایا ہے اور انہوں نے وزیراعلٰی کے بیان کے برعکس بیان دیکر ثابت کیا ہے کہ انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار کے برعکس موجودہ میئر ایکٹ دو ہزار دس کی وجہ سے اختیارات نہ ہونے کے باوجود دارالحکومت کی ترقی کیلئے دوررس اقدامات کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 563261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش